احادیث
#3550
سنن نسائی - Divorce
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میری خالہ کو طلاق ہو گئی ( اسی دوران ) انہوں نے اپنے کھجوروں کے باغ میں جانے کا ارادہ کیا تو ان کی ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی جس نے انہیں باغ میں جانے سے روکا۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں ( آپ سے اس بارے میں پوچھا ) تو آپ نے فرمایا: ”تم اپنے باغ میں جا سکتی ہو، توقع ہے ( جب تم اپنے باغ میں جاؤ گی، پھل توڑو گی تو ) تم صدقہ کرو گی اور ( دوسرے ) اچھے بھلے کام کرو گی“۔
اخبرنا عبد الحميد بن محمد، قال حدثنا مخلد، قال حدثنا ابن جريج، عن ابي الزبير، عن جابر، قال طلقت خالته فارادت ان تخرج الى نخل لها فلقيت رجلا فنهاها فجاءت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال " اخرجي فجدي نخلك لعلك ان تصدقي وتفعلي معروفا
Metadata
- Edition
- سنن نسائی
- Book
- Divorce
- Hadith Index
- #3550
- Book Index
- 164
Grades
- Abu GhuddahSahih
- Al-AlbaniSahih
- Zubair Ali ZaiSahih Muslim
