احادیث
#3424
سنن نسائی - Divorce
عبداللہ بن کعب کہتے ہیں کہ میں نے کعب رضی اللہ عنہ کو اپنا اس وقت کا قصہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے جب وہ غزوہ تبوک میں جاتے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پیچھے رہ گئے تھے اور شریک نہ ہوئے تھے۔ اس واقعہ کے ذکر کرنے کے دوران انہوں نے بتایا کہ اچانک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قاصد میرے پاس آتا ہے اور کہتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں حکم دیتے ہیں کہ تم اپنی بیوی کو چھوڑ دو، میں نے ( اس سے ) کہا: میں اسے طلاق دے دوں یا کیا کروں؟ اس نے کہا: ( طلاق نہ دو ) بلکہ اس سے الگ رہو اس کے قریب نہ جاؤ۔ میرے دونوں ساتھیوں کے پاس بھی ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ) ایسا ہی پیغام دے کر بھیجا۔ میں نے اپنی بیوی سے کہا: تم اپنے گھر والوں کے پاس چلی جاؤ اور ان لوگوں کے ساتھ رہو اور اس وقت تک رہو جب تک کہ اللہ تعالیٰ اس معاملے میں اپنا فیصلہ نہ سنا دے۔ معقل بن عبیداللہ نے ان سب کے خلاف ذکر کیا ہے ( تفصیل آگے حدیث میں آ رہی ہے ) ۔
اخبرنا يوسف بن سعيد، قال حدثنا حجاج بن محمد، قال حدثنا الليث بن سعد، قال حدثني عقيل، عن ابن شهاب، قال اخبرني عبد الرحمن بن عبد الله بن كعب، ان عبد الله بن كعب، قال سمعت كعبا، يحدث حديثه حين تخلف عن رسول الله صلى الله عليه وسلم في غزوة تبوك وقال فيه اذا رسول رسول الله صلى الله عليه وسلم ياتيني ويقول ان رسول الله صلى الله عليه وسلم يامرك ان تعتزل امراتك . فقلت اطلقها ام ماذا افعل قال بل اعتزلها ولا تقربها . وارسل الى صاحبى بمثل ذلك فقلت لامراتي الحقي باهلك وكوني عندهم حتى يقضي الله عز وجل في هذا الامر . خالفهم معقل بن عبيد الله
Metadata
- Edition
- سنن نسائی
- Book
- Divorce
- Hadith Index
- #3424
- Book Index
- 36
Grades
- Abu GhuddahSahih
- Al-AlbaniSahih
- Zubair Ali ZaiHasan
