احادیث
#2549
سنن نسائی - Zakah
ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ ایک دن مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے ہمارے ساتھ کچھ مہاجرین و انصار بھی تھے، ہم نے ایک شخص کو ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے لیے بھیجا، ( انہوں نے اجازت دے دی، ہم ان کے پاس پہنچی تو انہوں نے کہا: ایک بار میرے پاس ایک مانگنے والا آیا اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف فرما تھے، میں نے ( خادمہ کو ) اسے کچھ دینے کا حکم دیا، پھر میں نے اسے بلایا اسے دیکھنے لگی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا آپ چاہتی ہیں کہ بغیر آپ کے علم میں آئے تمہارے گھر میں کچھ نہ آئے اور تمہارے گھر سے کچھ نہ جائے؟“ میں نے کہا: جی ہاں، آپ نے فرمایا: ”عائشہ! ٹھہر جاؤ، گن کر نہ دو کہ اللہ عزوجل بھی تمہیں بھی گن کر دے“۔
اخبرني محمد بن عبد الله بن عبد الحكم، عن شعيب، حدثني الليث، قال حدثنا خالد، عن ابن ابي هلال، عن امية بن هند، عن ابي امامة بن سهل بن حنيف، قال كنا يوما في المسجد جلوسا ونفر من المهاجرين والانصار فارسلنا رجلا الى عايشة ليستاذن فدخلنا عليها قالت دخل على سايل مرة وعندي رسول الله صلى الله عليه وسلم فامرت له بشىء ثم دعوت به فنظرت اليه فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم " اما تريدين ان لا يدخل بيتك شىء ولا يخرج الا بعلمك " . قلت نعم . قال " مهلا يا عايشة لا تحصي فيحصي الله عز وجل عليك
Metadata
- Edition
- سنن نسائی
- Book
- Zakah
- Hadith Index
- #2549
- Book Index
- 115
Grades
- Abu GhuddahHasan
- Al-AlbaniHasan
- Zubair Ali ZaiIsnaad Hasan
