احادیث
#2546
سنن نسائی - Zakah
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ بنی عذرہ کے ایک شخص نے اپنے غلام کو مدبر کر دیا ۱؎، یہ خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی تو آپ نے اس شخص سے پوچھا: ”کیا تمہارے پاس اس غلام کے علاوہ بھی کوئی مال ہے؟“ اس نے کہا: نہیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے مجھ سے کون خرید رہا ہے؟“ تو نعیم بن عبداللہ عدوی نے اسے آٹھ سو درہم میں خرید لیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان درہموں کو لے کر آئے اور انہیں اس کے حوالہ کر دیا، اور فرمایا: ”پہلے خود سے شروع کرو اسے اپنے اوپر صدقہ کرو اگر کچھ بچ رہے تو تمہاری بیوی کے لیے ہے، اور اگر تمہاری بیوی سے بھی بچ رہے تو تمہارے قرابت داروں کے لیے ہے، اور اگر تمہارے قرابت داروں سے بھی بچ رہے تو اس طرح اور اس طرح کرو، اور آپ اپنے سامنے اور اپنے دائیں اور بائیں اشارہ کر رہے تھے“ ۲؎۔
اخبرنا قتيبة، قال حدثنا الليث، عن ابي الزبير، عن جابر، قال اعتق رجل من بني عذرة عبدا له عن دبر، فبلغ ذلك رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال " الك مال غيره " . قال لا فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم " من يشتريه مني " . فاشتراه نعيم بن عبد الله العدوي بثمانماية درهم فجاء بها رسول الله صلى الله عليه وسلم فدفعها اليه ثم قال " ابدا بنفسك فتصدق عليها فان فضل شىء فلاهلك فان فضل شىء عن اهلك فلذي قرابتك فان فضل عن ذي قرابتك شىء فهكذا وهكذا يقول بين يديك وعن يمينك وعن شمالك
Metadata
- Edition
- سنن نسائی
- Book
- Zakah
- Hadith Index
- #2546
- Book Index
- 112
Grades
- Abu GhuddahSahih
- Al-AlbaniSahih
