احادیث
#2537
سنن نسائی - Zakah
عمیر مولی آبی اللحم کہتے ہیں کہ میرے مالک نے مجھے گوشت بھوننے کا حکم دیا، اتنے میں ایک مسکین آیا، میں نے اس میں سے تھوڑا سا اسے کھلا دیا، میرے مالک کو اس بات کی خبر ہو گئی تو اس نے مجھے مارا، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ نے اسے بلوایا اور پوچھا: تم نے اسے کیوں مارا ہے؟ اس نے کہا: یہ میرا کھانا ( دوسروں کو ) بغیر اس کے کہ میں اسے حکم دوں کھلا دیتا ہے۔ اور دوسری بار راوی نے کہا: بغیر میرے حکم کے کھلا دیتا ہے، تو آپ نے فرمایا: ”اس کا ثواب تم دونوں ہی کو ملے گا“۔
اخبرنا قتيبة، قال حدثنا حاتم، عن يزيد بن ابي عبيد، قال سمعت عميرا، مولى ابي اللحم قال امرني مولاى ان اقدد، لحما فجاء مسكين فاطعمته منه فعلم بذلك مولاى فضربني فاتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فدعاه فقال " لم ضربته " . فقال يطعم طعامي بغير ان امره وقال مرة اخرى بغير امري قال " الاجر بينكما
Metadata
- Edition
- سنن نسائی
- Book
- Zakah
- Hadith Index
- #2537
- Book Index
- 103
Grades
- Abu GhuddahSahih
- Al-AlbaniSahih
- Zubair Ali ZaiSahih Muslim
