احادیث
#2393
سنن نسائی - Fasting
ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن بن عوف کہتے ہیں کہ میں عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے پاس آیا۔ میں نے عرض کیا: چچا جان! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ سے جو کہا تھا اسے مجھ سے بیان کیجئے۔ انہوں نے کہا: بھتیجے! میں نے پختہ عزم کر لیا تھا کہ میں اللہ کی عبادت کے لیے بھرپور کوشش کروں گا یہاں تک کہ میں نے کہہ دیا کہ میں ہمیشہ روزہ رکھوں گا، اور ہر روز دن و رات قرآن پڑھا کروں گا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سنا تو میرے پاس تشریف لائے یہاں تک کہ گھر کے اندر میرے پاس آئے، پھر آپ نے فرمایا: ”مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ تم نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ روزہ رکھوں گا اور قرآن پڑھوں گا؟“ میں نے عرض کیا: ہاں اللہ کے رسول! میں نے ایسا کہا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا مت کرو ( بلکہ ) ہر مہینے تین دن روزہ رکھ لیا کرو“، میں نے عرض کیا: میں اس سے زیادہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہوں، آپ نے فرمایا: ”ہر ہفتہ سے دو دن دوشنبہ ( پیر ) اور جمعرات کو روزہ رکھ لیا کرو“، میں نے عرض کیا: میں اس سے بھی زیادہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہوں، آپ نے فرمایا: ”داود علیہ السلام کا روزہ رکھا کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ سب سے زیادہ بہتر اور مناسب روزہ ہے، وہ ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن افطار کرتے، اور وہ جب وعدہ کر لیتے تو وعدہ خلافی نہیں کرتے تھے، اور جب دشمن سے مڈبھیڑ ہوتی تھی تو بھاگتے نہیں تھے“۔
اخبرني احمد بن بكار، قال حدثنا محمد، - وهو ابن سلمة - عن ابن اسحاق، عن محمد بن ابراهيم، عن ابي سلمة بن عبد الرحمن، قال دخلت على عبد الله بن عمرو قلت اى عم حدثني عما قال لك رسول الله صلى الله عليه وسلم قال يا ابن اخي اني كنت اجمعت على ان اجتهد اجتهادا شديدا حتى قلت لاصومن الدهر ولاقران القران في كل يوم وليلة فسمع بذلك رسول الله صلى الله عليه وسلم فاتاني حتى دخل على في داري فقال " بلغني انك قلت لاصومن الدهر ولاقران القران " . فقلت قد قلت ذلك يا رسول الله . قال " فلا تفعل صم من كل شهر ثلاثة ايام " . قلت اني اقوى على اكثر من ذلك . قال " فصم من الجمعة يومين الاثنين والخميس " . قلت فاني اقوى على اكثر من ذلك . قال " فصم صيام داود عليه السلام فانه اعدل الصيام عند الله يوما صايما ويوما مفطرا وانه كان اذا وعد لم يخلف واذا لاقى لم يفر
Metadata
- Edition
- سنن نسائی
- Book
- Fasting
- Hadith Index
- #2393
- Book Index
- 304
Grades
- Abu GhuddahMunkar
- Al-AlbaniMunkar
- Zubair Ali ZaiHasan
