احادیث
#2330
سنن نسائی - Fasting
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہہا کہتی ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور پوچھا: ”کیا تمہارے پاس کچھ کھانا ہے؟“ میں نے عرض کیا: نہیں، آپ نے فرمایا: ”پھر تو میں روزہ رکھ لیتا ہوں“، پھر دوسری بار آپ میرے پاس تشریف لے آئے تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہمارے پاس حیس کا ہدیہ آیا ہوا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب تو میں آج روزہ توڑ دوں گا حالانکہ میں نے روزہ کی نیت کر لی تھی“۔
اخبرني صفوان بن عمرو، قال حدثنا احمد بن خالد، قال حدثنا اسراييل، عن سماك بن حرب، قال حدثني رجل، عن عايشة بنت طلحة، عن عايشة ام المومنين، قالت جاء رسول الله صلى الله عليه وسلم يوما فقال " هل عندكم من طعام " . قلت لا . قال " اذا اصوم " . قالت ودخل على مرة اخرى فقلت يا رسول الله قد اهدي لنا حيس . فقال " اذا افطر اليوم وقد فرضت الصوم
Metadata
- Edition
- سنن نسائی
- Book
- Fasting
- Hadith Index
- #2330
- Book Index
- 241
Grades
- Abu GhuddahSahih Lighairihi
- Al-AlbaniSahih
- Zubair Ali ZaiSahih
