احادیث
#2208
سنن نسائی - Fasting
نصر بن علی کہتے ہیں: مجھ سے نضر بن شیبان نے بیان کیا کہ وہ ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے ملے، تو ان سے انہوں نے کہا: آپ نے ماہ رمضان کے سلسلے میں جو سب سے افضل قابل ذکر چیز سنی ہوا سے بیان کیجئے تو ابوسلمہ نے کہا: مجھ سے عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا کہ آپ نے ماہ رمضان کا ذکر کیا تو اسے تمام مہینوں میں افضل قرار دیا اور فرمایا: ”جس نے رمضان میں ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے قیام اللیل کیا، یعنی نماز تراویح پڑھی، تو وہ اپنے گناہوں سے ایسے ہی نکل جائے گا جیسے اس کی ماں نے اسے آج ہی جنا ہو“۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں: یہ غلط ہے «أبوسلمة حدثني عبدالرحمٰن» کے بجائے صحیح «أبوسلمة عن أبي هريرة» ہے۔
اخبرنا اسحاق بن ابراهيم، قال حدثنا الفضل بن دكين، قال حدثنا نصر بن علي، قال حدثني النضر بن شيبان، انه لقي ابا سلمة بن عبد الرحمن فقال له حدثني بافضل، شىء سمعته يذكر، في شهر رمضان . فقال ابو سلمة حدثني عبد الرحمن بن عوف، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم انه ذكر شهر رمضان ففضله على الشهور وقال " من قام رمضان ايمانا واحتسابا خرج من ذنوبه كيوم ولدته امه " . قال ابو عبد الرحمن هذا خطا والصواب ابو سلمة عن ابي هريرة
Metadata
- Edition
- سنن نسائی
- Book
- Fasting
- Hadith Index
- #2208
- Book Index
- 119
Grades
- Abu GhuddahDaif
- Al-AlbaniDaif
- Zubair Ali ZaiDaif
