احادیث
#2010
سنن نسائی - Funerals
ہشام بن عامر انصاری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے ( غزوہ ) احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی، ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہر ایک آدمی کے لیے ( الگ الگ ) قبر کھودنا ہمارے لیے دشوار ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھودو اور گہرا کھودو اچھی طرح کھودو، اور دو دو تین تین ( افراد ) کو ایک ہی قبر میں دفن کر دو“، تو لوگوں نے پوچھا: اللہ کے رسول! پہلے ہم کسے رکھیں؟ آپ نے فرمایا: ”پہلے انہیں رکھو جنہیں قرآن زیادہ یاد ہو“۔ ہشام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک ہی قبر میں رکھے جانے والے تین افراد میں سے میرے والد تیسرے فرد تھے۔
اخبرنا محمد بن بشار، قال حدثنا اسحاق بن يوسف، قال حدثنا سفيان، عن ايوب، عن حميد بن هلال، عن هشام بن عامر، قال : شكونا الى رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم احد فقلنا : يا رسول الله الحفر علينا لكل انسان شديد فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " احفروا واعمقوا واحسنوا، وادفنوا الاثنين والثلاثة في قبر واحد " . قالوا : فمن نقدم يا رسول الله قال : " قدموا اكثرهم قرانا " . قال : فكان ابي ثالث ثلاثة في قبر واحد
Metadata
- Edition
- سنن نسائی
- Book
- Funerals
- Hadith Index
- #2010
- Book Index
- 193
Grades
- Abu GhuddahSahih
- Al-AlbaniSahih
- Zubair Ali ZaiSahih
