احادیث
#1679
سنن نسائی - The Night Prayer and Voluntary Prayers During the Day
قیس بن طلق کہتے ہیں ہمارے والد طلق بن علی رضی اللہ عنہ نے رمضان میں ایک دن ہماری زیارت کی اور ہمارے ساتھ انہوں نے رات گزاری، ہمارے ساتھ اس رات نماز تہجد ادا کی، اور وتر بھی پڑھی، پھر وہ ایک مسجد میں گئے، اور اس مسجد والوں کو انہوں نے نماز پڑھائی یہاں تک کہ وتر باقی رہ گئی، تو انہوں نے ایک شخص کو آگے بڑھایا، اور اس سے کہا: انہیں وتر پڑھاؤ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ایک رات میں دو وتر نہیں ۔
اخبرنا هناد بن السري، عن ملازم بن عمرو، قال حدثني عبد الله بن بدر، عن قيس بن طلق، قال زارنا ابي طلق بن علي في يوم من رمضان فامسى بنا وقام بنا تلك الليلة واوتر بنا ثم انحدر الى مسجد فصلى باصحابه حتى بقي الوتر ثم قدم رجلا فقال له اوتر بهم فاني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول " لا وتران في ليلة
Metadata
- Edition
- سنن نسائی
- Book
- The Night Prayer and Voluntary Prayers During the Day
- Hadith Index
- #1679
- Book Index
- 82
Grades
- Abu GhuddahSahih
- Al-AlbaniSahih
- Zubair Ali ZaiIsnaad Sahih
