احادیث
#1597
سنن نسائی - The Prayer for the Two 'Eids
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ان کے ( گھر میں ) داخل ہوئے، ان کے پاس دو لڑکیاں دف بجا رہی تھیں، اور گانا گا رہی تھیں۱؎، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا چہرہ اپنے کپڑے سے ڈھانپے ہوئے تھے، تو آپ نے اپنا چہرہ کھولا، اور فرمایا: ابوبکر! انہیں چھوڑو کھیلنے دو، یہ عید کے دن ہیں، اور منیٰ کے دن تھے ۲؎ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان دنوں مدینہ میں تھے۔
اخبرنا احمد بن حفص بن عبد الله، قال حدثني ابي قال، حدثني ابراهيم بن طهمان، عن مالك بن انس، عن الزهري، عن عروة، انه حدثه ان عايشة حدثته ان ابا بكر الصديق دخل عليها وعندها جاريتان تضربان بالدف وتغنيان ورسول الله صلى الله عليه وسلم مسجى بثوبه - وقال مرة اخرى متسج ثوبه - فكشف عن وجهه فقال " دعهما يا ابا بكر انها ايام عيد " . وهن ايام منى ورسول الله صلى الله عليه وسلم يوميذ بالمدينة
Metadata
- Edition
- سنن نسائی
- Book
- The Prayer for the Two 'Eids
- Hadith Index
- #1597
- Book Index
- 42
Grades
- Abu GhuddahSahih
- Al-AlbaniSahih
- Zubair Ali ZaiSahih - Agreed Upon
