احادیث
#993
سنن نسائی - The Commencement of the Prayer
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو لشکر کی ایک ٹکری کا امیر بنا کر بھیجا، وہ اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھایا کرتا تھا، اور قرأت «قل هو اللہ أحد» پر ختم کرتا تھا، جب لوگ لوٹ کر واپس آئے، تو لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان سے پوچھو، وہ ایسا کیوں کرتے تھے؟ ان لوگوں نے ان سے پوچھا: انہوں نے کہا: یہ رحمن عزوجل کی صفت ہے، اس لیے میں اسے پڑھنا پسند کرتا ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اسے بتا دو کہ اللہ عزوجل بھی اسے پسند کرتا ہے ۔
اخبرنا سليمان بن داود، عن ابن وهب، قال حدثنا عمرو بن الحارث، عن سعيد بن ابي هلال، ان ابا الرجال، محمد بن عبد الرحمن حدثه عن امه، عمرة عن عايشة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم بعث رجلا على سرية فكان يقرا لاصحابه في صلاتهم فيختم ب { قل هو الله احد } فلما رجعوا ذكروا ذلك لرسول الله صلى الله عليه وسلم فقال " سلوه لاى شىء فعل ذلك " . فسالوه فقال لانها صفة الرحمن عز وجل فانا احب ان اقرا بها . قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " اخبروه ان الله عز وجل يحبه
Metadata
- Edition
- سنن نسائی
- Book
- The Commencement of the Prayer
- Hadith Index
- #993
- Book Index
- 118
Grades
- Abu GhuddahSahih
- Al-AlbaniSahih
- Zubair Ali ZaiSahih - Agreed Upon
