احادیث
#641
سنن نسائی - The Call to Prayer
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلال رات رہتی ہے تبھی اذان دے دیتے ہیں تاکہ سونے والوں کو جگا دیں، اور تہجد پڑھنے والوں کو ( سحری کھانے کے لیے ) گھر لوٹا دیں، اور وہ اس طرح نہیں کرتے یعنی صبح ہونے پر اذان نہیں دیتے ہیں بلکہ پہلے ہی دیتے ہیں ۱؎۔
اخبرنا اسحاق بن ابراهيم، قال انبانا المعتمر بن سليمان، عن ابيه، عن ابي عثمان، عن ابن مسعود، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " ان بلالا يوذن بليل ليوقظ نايمكم وليرجع قايمكم وليس ان يقول هكذا " . يعني في الصبح
Metadata
- Edition
- سنن نسائی
- Book
- The Call to Prayer
- Hadith Index
- #641
- Book Index
- 16
Grades
- Abu GhuddahSahih
- Al-AlbaniSahih
- Zubair Ali ZaiSahih - Agreed Upon
