احادیث
#435
سنن نسائی - Ghusl and Tayammum
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ علی، مقداد اور عمار رضی اللہ عنہم نے آپس میں بات کی، علی رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ایک ایسا آدمی ہوں جسے بہت مذی آتی ہے اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ( اس کے بارے میں ) پوچھنے سے شرماتا ہوں، اس لیے کہ آپ کی صاحبزادی میرے عقد نکاح میں ہیں، تو تم دونوں میں سے کوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھے ( عطاء کہتے ہیں: ) ابن عباس رضی اللہ عنہا نے مجھ سے ذکر کیا کہ ان دونوں میں سے ایک نے ( میں اس کا نام بھول گیا ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ مذی ہے، جب تم میں سے کوئی اسے پائے تو اسے اپنے جسم سے دھو لے، اور نماز کے وضو کی طرح وضو کرے ، راوی کو شک ہے «وضوئه للصلاة» کہا یا «كوضوء الصلاة» کہا۔
اخبرنا علي بن ميمون، قال حدثنا مخلد بن يزيد، عن ابن جريج، عن عطاء، عن ابن عباس، قال تذاكر علي والمقداد وعمار فقال علي اني امرو مذاء واني استحي ان اسال رسول الله صلى الله عليه وسلم لمكان ابنته مني فيساله احدكما فذكر لي ان احدهما ونسيته ساله فقال النبي صلى الله عليه وسلم " ذاك المذى اذا وجده احدكم فليغسل ذلك منه وليتوضا وضوءه للصلاة او كوضوء الصلاة
Metadata
- Edition
- سنن نسائی
- Book
- Ghusl and Tayammum
- Hadith Index
- #435
- Book Index
- 41
Grades
- Abu GhuddahSahih Isnaad
- Al-AlbaniSahih Isnaad
- Zubair Ali ZaiSahih
