احادیث
#100
سنن نسائی - Purification
ابوعبداللہ سالم سبلان کہتے ہیں کہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا ان کی امانت پر تعجب کرتی تھیں، اور ان سے اجرت پر کام لیتی تھیں، چنانچہ آپ رضی اللہ عنہا نے مجھے دکھایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے وضو کرتے تھے؟ چنانچہ آپ رضی اللہ عنہا نے تین بار کلی کی، اور ناک جھاڑی اور تین بار اپنا چہرہ دھویا، پھر تین بار اپنا دایاں ہاتھ دھویا، اور تین بار بایاں، پھر اپنا ہاتھ اپنے سر کے اگلے حصہ پر رکھا، اور اپنے سر کا اس کے پچھلے حصہ تک ایک بار مسح کیا، پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے دونوں کانوں پر پھیرا، پھر دونوں رخساروں پر پھیرا، سالم کہتے ہیں: میں بطور مکاتب ( غلام ) کے ان کے پاس آتا تھا اور آپ مجھ سے پردہ نہیں کرتی تھیں، میرے سامنے بیٹھتیں اور مجھ سے گفتگو کرتی تھیں، یہاں تک کہ ایک دن میں ان کے پاس آیا، اور ان سے کہا: ام المؤمنین! میرے لیے برکت کی دعا کر دیجئیے، وہ بولیں: کیا بات ہے؟ میں نے کہا: اللہ نے مجھے آزادی دے دی ہے، انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ تمہیں برکت سے نوازے، اور پھر آپ نے میرے سامنے پردہ لٹکا دیا، اس دن کے بعد سے میں نے انہیں نہیں دیکھا۔
اخبرنا الحسين بن حريث، قال حدثنا الفضل بن موسى، عن جعيد بن عبد الرحمن، قال اخبرني عبد الملك بن مروان بن الحارث بن ابي ذباب، قال اخبرني ابو عبد الله، سالم سبلان قال وكانت عايشة تستعجب بامانته وتستاجره فارتني كيف كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضا فتمضمضت واستنثرت ثلاثا وغسلت وجهها ثلاثا ثم غسلت يدها اليمنى ثلاثا واليسرى ثلاثا ووضعت يدها في مقدم راسها ثم مسحت راسها مسحة واحدة الى موخره ثم امرت يديها باذنيها ثم مرت على الخدين قال سالم كنت اتيها مكاتبا ما تختفي مني فتجلس بين يدى وتتحدث معي حتى جيتها ذات يوم فقلت ادعي لي بالبركة يا ام المومنين . قالت وما ذاك قلت اعتقني الله . قالت بارك الله لك . وارخت الحجاب دوني فلم ارها بعد ذلك اليوم
Metadata
- Edition
- سنن نسائی
- Book
- Purification
- Hadith Index
- #100
- Book Index
- 100
Grades
- Abu GhuddahSahih Isnaad
- Al-AlbaniSahih Isnaad
- Zubair Ali ZaiHasan
