احادیث
#4933
سنن ابی داؤد - General Behavior
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے شادی کی، میں سات سال کی تھی، پھر جب ہم مدینہ آئے، تو کچھ عورتیں آئیں، بشر کی روایت میں ہے: پھر میرے پاس ( میری والدہ ) ام رومان آئیں، اس وقت میں ایک جھولہ پر تھی، وہ مجھے لے گئیں اور مجھے سنوارا سجایا پھر مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئیں، تو آپ نے میرے ساتھ رات گزاری، اس وقت میں نو سال کی تھی وہ مجھے لے کر دروازے پر کھڑی ہوئیں، میں نے کہا: «هيه هيه» ۔ ( ابوداؤد کہتے ہیں: «هيه هيه» کا مطلب ہے کہ انہوں نے زور زور سے سانس کھینچی ) ، عائشہ کہتی ہیں: پھر میں ایک کمرے میں لائی گئی تو کیا دیکھتی ہوں کہ وہاں انصار کی کچھ عورتیں ( پہلے سے بیٹھی ہوئی ) ہیں، انہوں نے «على الخير والبركة» کہہ کر مجھے دعا دی۔
حدثنا موسى بن اسماعيل، حدثنا حماد، ح وحدثنا بشر بن خالد، حدثنا ابو اسامة، قالا حدثنا هشام بن عروة، عن ابيه، عن عايشة، قالت ان رسول الله صلى الله عليه وسلم تزوجني وانا بنت سبع سنين فلما قدمنا المدينة اتين نسوة - وقال بشر فاتتني ام رومان - وانا على ارجوحة فذهبن بي وهيانني وصنعنني فاتي بي رسول الله صلى الله عليه وسلم فبنى بي وانا ابنة تسع فوقفت بي على الباب فقلت هيه هيه - قال ابو داود اى تنفست - فادخلت بيتا فاذا فيه نسوة من الانصار فقلن على الخير والبركة . دخل حديث احدهما في الاخر
Metadata
- Edition
- سنن ابی داؤد
- Book
- General Behavior
- Hadith Index
- #4933
- Book Index
- 161
Grades
- Al-AlbaniSahih
- Muhammad Muhyi Al-Din Abdul HamidSahih
- Shuaib Al ArnautSahih
- Zubair Ali ZaiSahih Bukhari (3894) Sahih Muslim (1422)
