احادیث
#4000
سنن ابی داؤد - Dialects and Readings of the Qur'an
عبدالرزاق کہتے ہیں ہمیں معمر نے زہری کے واسطہ سے خبر دی ہے اور معمر نے کبھی کبھی زہری کے بجائے ابن مسیب کا ذکر کیا ہے، وہ کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ابوبکر و عمر اور عثمان «مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ» پڑھتے تھے اور «مَلِكِ يَوْمِ الدِّينِ» سب سے پہلے مروان نے پڑھا ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ مرسل سند زہری کی حدیث سے جو انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نیز زہری کی اس حدیث سے جو سالم سے مروی ہے اور وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں زیادہ صحیح ہے۔
حدثنا احمد بن حنبل، حدثنا عبد الرزاق، اخبرنا معمر، عن الزهري، قال معمر وربما ذكر ابن المسيب قال كان النبي صلى الله عليه وسلم وابو بكر وعمر وعثمان يقرءون { مالك يوم الدين } واول من قراها { ملك يوم الدين } مروان . قال ابو داود هذا اصح من حديث الزهري عن انس والزهري عن سالم عن ابيه
Metadata
- Edition
- سنن ابی داؤد
- Book
- Dialects and Readings of the Qur'an
- Hadith Index
- #4000
- Book Index
- 32
Grades
- Al-AlbaniDaif Isnaad
- Muhammad Muhyi Al-Din Abdul HamidDaif Isnaad
- Zubair Ali ZaiDaif
