احادیث
#3988
سنن ابی داؤد - Dialects and Readings of the Qur'an
فروہ بن مسیک غطیفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا پھر انہوں نے پوری حدیث ذکر کی اس میں ہے تو ہم میں ایک شخص نے کہا: اللہ کے رسول! سبا کے متعلق مجھے بتائیے کہ وہ کیا ہے؟ کسی کا نام ہے یا کوئی عورت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ نہ کوئی سر زمین ہے نہ عورت ہے بلکہ ایک شخص کا نام ہے جس کے دس عرب لڑکے ہوئے جس میں سے چھ نے یمن میں رہائش اختیار کر لی اور چار نے شام میں ۱؎ ۔ عثمان نے غطیفی کے بجائے غطفانی کہا ہے اور «حدثني الحسن بن الحكم النخعي» کے بجائے «حدثنا الحسن بن الحكم النخعي» کہا ہے۔
حدثنا عثمان بن ابي شيبة، وهارون بن عبد الله، قالا حدثنا ابو اسامة، حدثني الحسن بن الحكم النخعي، حدثنا ابو سبرة النخعي، عن فروة بن مسيك الغطيفي، قال اتيت النبي صلى الله عليه وسلم فذكر الحديث فقال رجل من القوم يا رسول الله اخبرنا عن سبا ما هو ارض ام امراة فقال " ليس بارض ولا امراة ولكنه رجل ولد عشرة من العرب فتيامن ستة وتشاءم اربعة " . قال عثمان الغطفاني مكان الغطيفي وقال حدثنا الحسن بن الحكم النخعي
Metadata
- Edition
- سنن ابی داؤد
- Book
- Dialects and Readings of the Qur'an
- Hadith Index
- #3988
- Book Index
- 20
Grades
- Al-AlbaniHasan Sahih
- Muhammad Muhyi Al-Din Abdul HamidHasan Sahih
- Zubair Ali ZaiIsnaad Hasan
