احادیث
#3987
سنن ابی داؤد - Dialects and Readings of the Qur'an
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: علیین والوں میں سے ایک شخص جنتیوں کو جھانکے گا تو جنت اس کے چہرے کی وجہ سے چمک اٹھے گی گویا وہ موتی سا جھلملاتا ہوا ستارہ ہے ۔ راوی کہتے ہیں: اسی طرح «دري» دال کے پیش اور یا کی تشدید کے ساتھ حدیث وارد ہے دال کے زیر اور ہمزہ کے ساتھ نہیں اور آپ نے فرمایا ابوبکرو عمر رضی اللہ عنہما بھی انہیں میں سے ہیں بلکہ وہ دونوں ان سے بھی بہتر ہیں۔
حدثنا يحيى بن الفضل، حدثنا وهيب، - يعني ابن عمرو النمري - اخبرنا هارون، اخبرني ابان بن تغلب، عن عطية العوفي، عن ابي سعيد الخدري، ان النبي صلى الله عليه وسلم قال " ان الرجل من اهل عليين ليشرف على اهل الجنة فتضيء الجنة لوجهه كانها كوكب دري " . قال وهكذا جاء الحديث " دري " . مرفوعة الدال لا تهمز " وان ابا بكر وعمر لمنهم وانعما
Metadata
- Edition
- سنن ابی داؤد
- Book
- Dialects and Readings of the Qur'an
- Hadith Index
- #3987
- Book Index
- 19
Grades
- Al-AlbaniDaif
- Muhammad Muhyi Al-Din Abdul HamidDaif
- Zubair Ali ZaiHasan
