احادیث
#3856
سنن ابی داؤد - Medicine
ام منذر بنت قیس انصاریہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میرے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ کے ساتھ علی رضی اللہ عنہ تھے، ان پر کمزوری طاری تھی ہمارے پاس کھجور کے خوشے لٹک رہے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر انہیں کھانے لگے، علی رضی اللہ عنہ بھی کھانے کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ نے علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ٹھہرو ( تم نہ کھاؤ ) کیونکہ تم ابھی کمزور ہو یہاں تک کہ علی رضی اللہ عنہ رک گئے، میں نے جو اور چقندر پکایا تھا تو اسے لے کر میں آپ کے پاس آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: علی! اس میں سے کھاؤ یہ تمہارے لیے مفید ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ہارون کی روایت میں «انصاریہ» کے بجائے«عدویہ» ہے۔
حدثنا هارون بن عبد الله، حدثنا ابو داود، وابو عامر - وهذا لفظ ابي عامر - عن فليح بن سليمان، عن ايوب بن عبد الرحمن بن صعصعة الانصاري، عن يعقوب بن ابي يعقوب، عن ام المنذر بنت قيس الانصارية، قالت دخل على رسول الله صلى الله عليه وسلم ومعه علي عليه السلام وعلي ناقه ولنا دوالي معلقة فقام رسول الله صلى الله عليه وسلم ياكل منها وقام علي لياكل فطفق رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول لعلي " مه انك ناقه " . حتى كف علي عليه السلام . قالت وصنعت شعيرا وسلقا فجيت به فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم " يا علي اصب من هذا فهو انفع لك " . قال ابو داود قال هارون العدوية
Metadata
- Edition
- سنن ابی داؤد
- Book
- Medicine
- Hadith Index
- #3856
- Book Index
- 2
Grades
- Al-AlbaniHasan
- Muhammad Muhyi Al-Din Abdul HamidHasan
- Zubair Ali ZaiIsnaad Hasan
