احادیث
#3855
سنن ابی داؤد - Medicine
اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا آپ کے اصحاب اس طرح ( بیٹھے ) تھے گویا ان کے سروں پر پرندے بیٹھے ہیں، تو میں نے سلام کیا پھر میں بیٹھ گیا، اتنے میں ادھر ادھر سے کچھ دیہاتی آئے اور انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا ہم دوا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دوا کرو اس لیے کہ اللہ نے کوئی بیماری ایسی نہیں پیدا کی ہے جس کی دوا نہ پیدا کی ہو، سوائے ایک بیماری کے اور وہ بڑھاپا ہے ۔
حدثنا حفص بن عمر النمري، حدثنا شعبة، عن زياد بن علاقة، عن اسامة بن شريك، قال اتيت النبي صلى الله عليه وسلم واصحابه كانما على رءوسهم الطير فسلمت ثم قعدت فجاء الاعراب من ها هنا وها هنا فقالوا يا رسول الله انتداوى فقال " تداووا فان الله عز وجل لم يضع داء الا وضع له دواء غير داء واحد الهرم
Metadata
- Edition
- سنن ابی داؤد
- Book
- Medicine
- Hadith Index
- #3855
- Book Index
- 1
Grades
- Al-AlbaniSahih
- Muhammad Muhyi Al-Din Abdul HamidSahih
- Zubair Ali ZaiIsnaad Sahih
