احادیث
#3314
سنن ابی داؤد - Oaths and Vows
میمونہ بنت کردم کہتی ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ حجۃ الوداع میں نکلی، تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، اور لوگوں کو کہتے ہوئے سنا کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، میں نے آپ پر اپنی نظریں گاڑ دیں، میرے والد آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قریب ہوئے آپ اپنی ایک اونٹنی پر سوار تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس معلمین مکتب کے درہ کے طرح ایک درہ تھا، میں نے بدویوں اور لوگوں کو کہتے ہوئے سنا: شن شن ( درے کی آواز جو تیزی سے مارتے اور گھماتے وقت نکلتی ہے ) تو میرے والد آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قریب ہو گئے اور ( جا کر ) آپ کے قدم پکڑ لیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا اعتراف و اقرار کیا، آپ کھڑے ہو گئے اور ان کی باتیں آپ نے توجہ سے سنیں، پھر انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! میں نے نذر مانی ہے کہ اگر میرے یہاں لڑکا پیدا ہو گا تو میں بوانہ کی دشوار گزار پہاڑیوں میں بہت سی بکریوں کی قربانی کروں گا۔ راوی کہتے ہیں: میں یہی جانتا ہوں کہ انہوں نے پچاس بکریاں کہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا وہاں کوئی بت بھی ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اللہ کے لیے جو نذر مانی ہے اسے پوری کرو انہوں نے ( بکریاں ) اکٹھا کیں، اور انہیں ذبح کرنے لگے، ان میں سے ایک بکری بدک کر بھاگ گئی تو وہ اسے ڈھونڈنے لگے اور کہہ رہے تھے اے اللہ! میری نذر پوری کر دے پھر وہ اسے پا گئے تو ذبح کیا۔
حدثنا الحسن بن علي، حدثنا يزيد بن هارون، حدثنا عبد الله بن يزيد بن مقسم الثقفي، من اهل الطايف قال حدثتني سارة بنت مقسم الثقفي، انها سمعت ميمونة بنت كردم، قالت : خرجت مع ابي في حجة رسول الله صلى الله عليه وسلم فرايت رسول الله صلى الله عليه وسلم وسمعت الناس يقولون : رسول الله صلى الله عليه وسلم فجعلت ابده بصري، فدنا اليه ابي وهو على ناقة له معه درة كدرة الكتاب، فسمعت الاعراب والناس يقولون : الطبطبية الطبطبية، فدنا اليه ابي فاخذ بقدمه قالت : فاقر له ووقف فاستمع منه فقال : يا رسول الله اني نذرت ان ولد لي ولد ذكر ان انحر على راس بوانة في عقبة من الثنايا عدة من الغنم . قال : لا اعلم الا انها قالت خمسين . فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " هل بها من الاوثان شىء " . قال : لا . قال : " فاوف بما نذرت به لله " . قالت : فجمعها فجعل يذبحها فانفلتت منها شاة فطلبها، وهو يقول : اللهم اوف عني نذري . فظفرها فذبحها
Metadata
- Edition
- سنن ابی داؤد
- Book
- Oaths and Vows
- Hadith Index
- #3314
- Book Index
- 73
Grades
- Al-AlbaniSahih
- Shuaib Al ArnautDaif
- Zubair Ali ZaiDaif
