احادیث
#2882
سنن ابی داؤد - Wills
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص ( سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ ) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اللہ کے رسول! میری ماں کا انتقال ہو گیا ہے، کیا اگر میں ان کی طرف سے خیرات کروں تو انہیں فائدہ پہنچے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں ( پہنچے گا ) ، اس نے کہا: میرے پاس کھجوروں کا ایک باغ ہے، میں آپ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے اسے اپنی ماں کی طرف سے صدقہ کر دیا۔
حدثنا احمد بن منيع، حدثنا روح بن عبادة، حدثنا زكريا بن اسحاق، اخبرنا عمرو بن دينار، عن عكرمة، عن ابن عباس، ان رجلا، قال يا رسول الله ان امي توفيت افينفعها ان تصدقت عنها فقال " نعم " . قال فان لي مخرفا واني اشهدك اني قد تصدقت به عنها
Metadata
- Edition
- سنن ابی داؤد
- Book
- Wills
- Hadith Index
- #2882
- Book Index
- 21
Grades
- Al-AlbaniSahih
- Muhammad Muhyi Al-Din Abdul HamidSahih
- Shuaib Al ArnautSahih
- Zubair Ali ZaiSahih Bukhari (2770)
