احادیث
#2441
سنن ابی داؤد - Fasting
ام الفضل بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے پاس لوگ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم عرفہ ( نویں ذی الحجہ ) کے روزے سے متعلق جھگڑنے لگے، کچھ لوگ کہہ رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے سے ہیں اور کچھ کہہ رہے تھے کہ روزے سے نہیں ہیں چنانچہ میں نے دودھ کا ایک پیالہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا اس وقت آپ عرفہ میں اپنے اونٹ پر وقوف کئے ہوئے تھے تو آپ نے اسے نوش فرما لیا۔
حدثنا القعنبي، عن مالك، عن ابي النضر، عن عمير، مولى عبد الله بن عباس عن ام الفضل بنت الحارث، ان ناسا، تماروا عندها يوم عرفة في صوم رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال بعضهم هو صايم . وقال بعضهم ليس بصايم . فارسلت اليه بقدح لبن وهو واقف على بعيره بعرفة فشرب
Metadata
- Edition
- سنن ابی داؤد
- Book
- Fasting
- Hadith Index
- #2441
- Book Index
- 129
Grades
- Al-AlbaniSahih
- Muhammad Muhyi Al-Din Abdul HamidSahih
- Shuaib Al ArnautSahih
- Zubair Ali ZaiSahih Bukhari (1988) Sahih Muslim (1123)
