احادیث
#2365
سنن ابی داؤد - Fasting
ابوبکر بن عبدالرحمٰن ایک صحابی سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے فتح مکہ کے سال اپنے سفر میں لوگوں کو روزہ توڑ دینے کا حکم دیا، اور فرمایا: اپنے دشمن ( سے لڑنے ) کے لیے طاقت حاصل کرو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود روزہ رکھا۔ ابوبکر کہتے ہیں: مجھ سے بیان کرنے والے نے کہا کہ میں نے مقام عرج میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے سر پر پیاس سے یا گرمی کی وجہ سے پانی ڈالتے ہوئے دیکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے سے تھے۔
حدثنا عبد الله بن مسلمة القعنبي، عن مالك، عن سمى، مولى ابي بكر بن عبد الرحمن عن ابي بكر بن عبد الرحمن، عن بعض، اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم قال رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم امر الناس في سفره عام الفتح بالفطر وقال " تقووا لعدوكم " . وصام رسول الله صلى الله عليه وسلم . قال ابو بكر قال الذي حدثني لقد رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم بالعرج يصب على راسه الماء وهو صايم من العطش او من الحر
Metadata
- Edition
- سنن ابی داؤد
- Book
- Fasting
- Hadith Index
- #2365
- Book Index
- 53
Grades
- Al-AlbaniSahih
- Muhammad Muhyi Al-Din Abdul HamidSahih
- Shuaib Al ArnautSahih
- Zubair Ali ZaiIsnaad Sahih
