احادیث
#2117
سنن ابی داؤد - Marriage
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: کیا تم اس بات سے راضی ہو کہ میں تمہارا نکاح فلاں عورت سے کر دوں؟ اس نے جواب دیا: ہاں، پھر عورت سے کہا: کیا تم اس بات سے راضی ہو کہ فلاں مرد سے تمہارا نکاح کر دوں؟ اس نے بھی جواب دیا: ہاں، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کا نکاح کر دیا، اور آدمی نے اس سے صحبت کر لی لیکن نہ تو اس نے مہر متعین کیا اور نہ ہی اسے کوئی چیز دی، یہ شخص غزوہ حدیبیہ میں شریک تھا اور اسی بنا پر اسے خیبر سے حصہ ملتا تھا، جب اس کی وفات کا وقت ہوا تو کہنے لگا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فلاں عورت سے میرا نکاح کرایا تھا، لیکن میں نے نہ تو اس کا مہر مقرر کیا اور نہ اسے کچھ دیا، لہٰذا میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اپنا خیبر سے ملنے والا حصہ اس کے مہر میں دے دیا، چنانچہ اس عورت نے وہ حصہ لے کر ایک لاکھ میں فروخت کیا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حدیث کے شروع میں ان الفاظ کا اضافہ کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہتر نکاح وہ ہے جو سب سے آسان ہو اور ان کی حدیث سب سے زیادہ کامل ہے اور اس میں «إن رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم قال للرجل» کے بجائے «قال رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم للرجل» ہے پھر راوی نے اسی مفہوم کی حدیث ذکر کی۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اندیشہ ہے کہ یہ حدیث الحاقی ہو کیونکہ معاملہ اس کے برعکس ہے ۱؎۔
حدثنا محمد بن يحيى بن فارس الذهلي، ومحمد بن المثنى، وعمر بن الخطاب، - قال محمد - حدثنا ابو الاصبغ الجزري عبد العزيز بن يحيى، اخبرنا محمد بن سلمة، عن ابي عبد الرحيم، خالد بن ابي يزيد عن زيد بن ابي انيسة، عن يزيد بن ابي حبيب، عن مرثد بن عبد الله، عن عقبة بن عامر، ان النبي صلى الله عليه وسلم قال لرجل " اترضى ان ازوجك فلانة " . قال نعم . وقال للمراة " اترضين ان ازوجك فلانا " . قالت نعم . فزوج احدهما صاحبه فدخل بها الرجل ولم يفرض لها صداقا ولم يعطها شييا وكان ممن شهد الحديبية وكان من شهد الحديبية له سهم بخيبر فلما حضرته الوفاة قال ان رسول الله صلى الله عليه وسلم زوجني فلانة ولم افرض لها صداقا ولم اعطها شييا واني اشهدكم اني اعطيتها من صداقها سهمي بخيبر فاخذت سهما فباعته بماية الف . قال ابو داود وزاد عمر بن الخطاب - وحديثه اتم - في اول الحديث قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " خير النكاح ايسره " . وقال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم للرجل ثم ساق معناه . قال ابو داود يخاف ان يكون هذا الحديث ملزقا لان الامر على غير هذا
Metadata
- Edition
- سنن ابی داؤد
- Book
- Marriage
- Hadith Index
- #2117
- Book Index
- 72
Grades
- Al-AlbaniSahih
- Muhammad Muhyi Al-Din Abdul HamidSahih
- Zubair Ali ZaiIsnaad Sahih
