احادیث
#1573
سنن ابی داؤد - Zakat
علی رضی اللہ عنہ اس حدیث کے ابتدائی کچھ حصہ کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: جب تمہارے پاس دو سو ( ۲۰۰ ) درہم ہوں اور ان پر ایک سال گزر جائے تو ان میں پانچ ( ۵ ) درہم زکاۃ ہو گی، اور سونا جب تک بیس ( ۲۰ ) دینار نہ ہو اس میں تم پر زکاۃ نہیں، جب بیس ( ۲۰ ) دینار ہو جائے اور اس پر ایک سال گزر جائے تو اس میں آدھا دینار زکاۃ ہے، پھر جتنا زیادہ ہو اس میں اسی حساب سے زکاۃ ہو گی ( یعنی چالیسواں حصہ ) ۔ راوی نے کہا: مجھے یاد نہیں کہ «فبحساب ذلك» علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے یا اسے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع کیا ہے؟ اور کسی بھی مال میں زکاۃ نہیں ہے جب تک کہ اس پر سال نہ گزر جائے، مگر جریر نے کہا ہے کہ ابن وہب اس حدیث میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اتنا اضافہ کرتے ہیں: کسی مال میں زکاۃ نہیں ہے جب تک اس پر سال نہ گزر جائے ۔
حدثنا سليمان بن داود المهري، اخبرنا ابن وهب، اخبرني جرير بن حازم، وسمى، اخر عن ابي اسحاق، عن عاصم بن ضمرة، والحارث الاعور، عن علي، - رضى الله عنه - عن النبي صلى الله عليه وسلم ببعض اول هذا الحديث قال " فاذا كانت لك مايتا درهم وحال عليها الحول ففيها خمسة دراهم وليس عليك شىء - يعني في الذهب - حتى يكون لك عشرون دينارا فاذا كان لك عشرون دينارا وحال عليها الحول ففيها نصف دينار فما زاد فبحساب ذلك " . قال فلا ادري اعلي يقول فبحساب ذلك . او رفعه الى النبي صلى الله عليه وسلم " وليس في مال زكاة حتى يحول عليه الحول " . الا ان جريرا قال ابن وهب يزيد في الحديث عن النبي صلى الله عليه وسلم " ليس في مال زكاة حتى يحول عليه الحول
Metadata
- Edition
- سنن ابی داؤد
- Book
- Zakat
- Hadith Index
- #1573
- Book Index
- 18
Grades
- Al-AlbaniSahih
- Muhammad Muhyi Al-Din Abdul HamidSahih
- Zubair Ali ZaiDaif
