احادیث
#1526
سنن ابی داؤد - Prayer: Detailed Injunctions about Witr
ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھا، جب لوگ مدینہ کے قریب پہنچے تو لوگوں نے تکبیر کہی اور اپنی آوازیں بلند کیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگو! تم کسی بہرے یا غائب کو آواز نہیں دے رہے ہو، بلکہ جسے تم پکار رہے ہو وہ تمہارے اور تمہاری سواریوں کی گردنوں کے درمیان ہے ۱؎ ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوموسیٰ! کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ نہ بتاؤں؟ ، میں نے عرض کیا: وہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ «لا حول ولا قوة إلا بالله» ہے ۔
حدثنا موسى بن اسماعيل، حدثنا حماد، عن ثابت، وعلي بن زيد، وسعيد الجريري، عن ابي عثمان النهدي، ان ابا موسى الاشعري، قال كنت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في سفر فلما دنوا من المدينة كبر الناس ورفعوا اصواتهم فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم " يا ايها الناس انكم لا تدعون اصم ولا غايبا ان الذي تدعونه بينكم وبين اعناق ركابكم " . ثم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " يا ابا موسى الا ادلك على كنز من كنوز الجنة " . فقلت وما هو قال " لا حول ولا قوة الا بالله
Metadata
- Edition
- سنن ابی داؤد
- Book
- Prayer: Detailed Injunctions about Witr
- Hadith Index
- #1526
- Book Index
- 111
Grades
- Al-AlbaniDaif
- Muhammad Muhyi Al-Din Abdul HamidMunkar
- Shuaib Al ArnautSahih
- Zubair Ali ZaiSahih
