احادیث
#1329
سنن ابی داؤد - Prayer: Voluntary Prayers
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات باہر نکلے تو دیکھا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز پڑھ رہے ہیں اور پست آواز سے قرآت کر رہے ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم عمر کے پاس سے گزرے اور وہ بلند آواز سے نماز پڑھ رہے تھے، جب دونوں ( ابوبکر و عمر ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوبکر! میں تمہارے پاس سے گزرا اور دیکھا کہ تم دھیمی آواز سے نماز پڑھ رہے ہو ، آپ نے جواب دیا: اللہ کے رسول! میں نے اس کو ( یعنی اللہ تعالیٰ کو ) سنا دیا ہے، جس سے میں سرگوشی کر رہا تھا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: میں تمہارے پاس سے گزرا تو تم بلند آواز سے نماز پڑھ رہے تھے ، تو انہوں نے جواب دیا: اللہ کے رسول! میں سوتے کو جگاتا اور شیطان کو بھگاتا ہوں۔ حسن بن الصباح کی روایت میں اتنا اضافہ ہے کہ اس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوبکر! تم اپنی آواز تھوڑی بلند کر لو ، اور عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: تم اپنی آواز تھوڑی دھیمی کر لو ۱؎ ۔
حدثنا موسى بن اسماعيل، حدثنا حماد، عن ثابت البناني، عن النبي صلى الله عليه وسلم ح وحدثنا الحسن بن الصباح، حدثنا يحيى بن اسحاق، اخبرنا حماد بن سلمة، عن ثابت البناني، عن عبد الله بن ابي رباح، عن ابي قتادة، : ان النبي صلى الله عليه وسلم خرج ليلة فاذا هو بابي بكر - رضى الله عنه - يصلي يخفض من صوته - قال - ومر بعمر بن الخطاب وهو يصلي رافعا صوته - قال - فلما اجتمعا عند النبي صلى الله عليه وسلم قال النبي صلى الله عليه وسلم : " يا ابا بكر مررت بك وانت تصلي تخفض صوتك " . قال : قد اسمعت من ناجيت يا رسول الله . قال وقال لعمر : " مررت بك وانت تصلي رافعا صوتك " . قال فقال : يا رسول الله اوقظ الوسنان واطرد الشيطان . زاد الحسن في حديثه : فقال النبي صلى الله عليه وسلم : " يا ابا بكر ارفع من صوتك شييا " . وقال لعمر : " اخفض من صوتك شييا
Metadata
- Edition
- سنن ابی داؤد
- Book
- Prayer: Voluntary Prayers
- Hadith Index
- #1329
- Book Index
- 80
Grades
- Al-AlbaniSahih
- Muhammad Muhyi Al-Din Abdul HamidSahih
- Shuaib Al ArnautSahih
- Zubair Ali ZaiIsnaad Hasan
