احادیث
#1153
سنن ابی داؤد - Prayer
مکحول کہتے ہیں کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ہم نشیں ابوعائشہ نے مجھے خبر دی ہے کہ سعید بن العاص نے ابوموسیٰ اشعری اور حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الاضحی اور عید الفطر میں کیسے تکبیریں کہتے تھے؟ تو ابوموسیٰ نے کہا: چار تکبیریں کہتے تھے جنازہ کی چاروں تکبیروں کی طرح، یہ سن کر حذیفہ نے کہا: انہوں نے سچ کہا، اس پر ابوموسیٰ نے کہا: میں اتنی ہی تکبیریں بصرہ میں کہا کرتا تھا، جہاں پر میں حاکم تھا، ابوعائشہ کہتے ہیں: اس ( گفتگو کے وقت ) میں سعید بن العاص کے پاس موجود تھا۔
حدثنا محمد بن العلاء، وابن ابي زياد، - المعنى قريب - قالا حدثنا زيد، - يعني ابن حباب - عن عبد الرحمن بن ثوبان، عن ابيه، عن مكحول، قال اخبرني ابو عايشة، جليس لابي هريرة ان سعيد بن العاص، سال ابا موسى الاشعري وحذيفة بن اليمان كيف كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يكبر في الاضحى والفطر فقال ابو موسى كان يكبر اربعا تكبيره على الجنايز . فقال حذيفة صدق . فقال ابو موسى كذلك كنت اكبر في البصرة حيث كنت عليهم . وقال ابو عايشة وانا حاضر سعيد بن العاص
Metadata
- Edition
- سنن ابی داؤد
- Book
- Prayer
- Hadith Index
- #1153
- Book Index
- 764
Grades
- Al-AlbaniHasan Sahih
- Muhammad Muhyi Al-Din Abdul HamidHasan Sahih
- Zubair Ali ZaiDaif
