احادیث
#784
سنن ابی داؤد - Prayer
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابھی ابھی مجھ پر ایک سورۃ نازل ہوئی ہے ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھا: «بسم الله الرحمن الرحيم * إنا أعطيناك الكوثر» یہاں تک کہ آپ نے پوری سورۃ ختم فرما دی، پھر پوچھا: تم جانتے ہو کہ کوثر کیا ہے؟ ، لوگوں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس کو زیادہ جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوثر ایک نہر کا نام ہے، جسے میرے رب نے مجھے جنت میں دینے کا وعدہ کیا ہے ۔
حدثنا هناد بن السري، حدثنا ابن فضيل، عن المختار بن فلفل، قال سمعت انس بن مالك، يقول قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " انزلت على انفا سورة " . فقرا بسم الله الرحمن الرحيم { انا اعطيناك الكوثر } حتى ختمها . قال " هل تدرون ما الكوثر " . قالوا الله ورسوله اعلم . قال " فانه نهر وعدنيه ربي في الجنة
Metadata
- Edition
- سنن ابی داؤد
- Book
- Prayer
- Hadith Index
- #784
- Book Index
- 394
Grades
- Al-AlbaniHasan
- Muhammad Muhyi Al-Din Abdul HamidHasan
- Shuaib Al ArnautSahih
- Zubair Ali ZaiSahih Muslim (400)
