احادیث
#524
سنن ابی داؤد - Prayer
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مؤذنوں کو ہم پر فضیلت حاصل ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بھی اسی طرح کہو جس طرح وہ کہتے ہیں ( یعنی اذان کا جواب دو ) ، پھر جب تم اذان ختم کر لو تو ( اللہ تعالیٰ سے ) مانگو، تمہیں دیا جائے گا ۔
حدثنا ابن السرح، ومحمد بن سلمة، قالا حدثنا ابن وهب، عن حيى، عن ابي عبد الرحمن، - يعني الحبلي - عن عبد الله بن عمرو، ان رجلا، قال يا رسول الله ان الموذنين يفضلوننا . فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم " قل كما يقولون فاذا انتهيت فسل تعطه
Metadata
- Edition
- سنن ابی داؤد
- Book
- Prayer
- Hadith Index
- #524
- Book Index
- 134
Grades
- Al-AlbaniHasan Sahih
- Muhammad Muhyi Al-Din Abdul HamidHasan Sahih
- Shuaib Al ArnautHasan Lighairihi
- Zubair Ali ZaiIsnaad Hasan
