احادیث
#231
سنن ابی داؤد - Purification
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مدینہ کے ایک راستے میں مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات ہو گئی، میں اس وقت جنبی تھا، اس لیے پیچھے ہٹ گیا اور ( وہاں سے ) چلا گیا، پھر غسل کر کے واپس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ابوہریرہ! تم کہاں ( چلے گئے ) تھے؟ ، میں نے عرض کیا: میں جنبی تھا، اس لیے ناپاکی کی حالت میں آپ کے پاس بیٹھنا مجھے نامناسب معلوم ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ! مسلمان نجس نہیں ہوتا ۔
حدثنا مسدد، حدثنا يحيى، وبشر، عن حميد، عن بكر، عن ابي رافع، عن ابي هريرة، قال لقيني رسول الله صلى الله عليه وسلم في طريق من طرق المدينة وانا جنب فاختنست فذهبت فاغتسلت ثم جيت فقال " اين كنت يا ابا هريرة " . قال قلت اني كنت جنبا فكرهت ان اجالسك على غير طهارة . فقال " سبحان الله ان المسلم لا ينجس " . وقال في حديث بشر حدثنا حميد حدثني بكر
Metadata
- Edition
- سنن ابی داؤد
- Book
- Purification
- Hadith Index
- #231
- Book Index
- 231
Grades
- Al-AlbaniSahih
- Muhammad Muhyi Al-Din Abdul HamidSahih
- Shuaib Al ArnautSahih
- Zubair Ali ZaiSahih Bukhari (283) Sahih Muslim (371)
