احادیث
#6337
صحیح بخاری - Invocations
ہم سے یحییٰ بن محمد بن سکن نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے حبان بن ہلال ابوحبیب نے بیان کیا، کہا ہم سے ہارون مقری نے بیان، کہا ہم سے زبیر بن خریت نے بیان کیا، ان سے عکرمہ نے اور ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ لوگوں کو وعظ ہفتہ میں صرف ایک دن جمعہ کو کیا کر، اگر تم اس پر تیار نہ ہو تو دو مرتبہ اگر تم زیادہ ہی کرنا چاہتے ہو تو پس تین دن اور لوگوں کو اس قرآن سے اکتا نہ دینا، ایسا نہ ہو کہ تم کچھ لوگوں کے پاس پہنچو، وہ اپنی باتوں میں مصروف ہوں اور تم پہنچتے ہی ان سے اپنی بات ( بشکل وعظ ) بیان کرنے لگو اور ان کی آپس کی گفتگو کو کاٹ دو کہ اس طرح وہ اکتا جائیں، بلکہ ( ایسے مقام پر ) تمہیں خاموش رہنا چاہئے۔ جب وہ تم سے کہیں تو پھر تم انہیں اپنی باتیں سناؤ۔ اس طرح کہ وہ بھی اس تقریر کے خواہشمند ہوں اور دعا میں قافیہ بندی سے پرہیز کرتے رہنا، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کو دیکھا ہے کہ وہ ہمیشہ ایسا ہی کرتے تھے۔
حدثنا يحيى بن محمد بن السكن، حدثنا حبان بن هلال ابو حبيب، حدثنا هارون المقري، حدثنا الزبير بن الخريت، عن عكرمة، عن ابن عباس، قال حدث الناس، كل جمعة مرة، فان ابيت فمرتين، فان اكثرت فثلاث مرار ولا تمل الناس هذا القران، ولا الفينك تاتي القوم وهم في حديث من حديثهم فتقص عليهم، فتقطع عليهم حديثهم فتملهم، ولكن انصت، فاذا امروك فحدثهم وهم يشتهونه، فانظر السجع من الدعاء فاجتنبه، فاني عهدت رسول الله صلى الله عليه وسلم واصحابه لا يفعلون الا ذلك. يعني لا يفعلون الا ذلك الاجتناب
Metadata
- Edition
- صحیح بخاری
- Book
- Invocations
- Hadith Index
- #6337
- Book Index
- 34
Grades
- -
