احادیث
#3708
صحیح بخاری - Virtues of the Companions of the Prophet
ہم سے احمد بن ابی بکر نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن ابراہیم بن دینار ابوعبداللہ جہنی نے بیان کیا، ان سے ابن ابی ذئب نے، ان سے سعید مقبری نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ابوہریرہ بہت احادیث بیان کرتا ہے، حالانکہ پیٹ بھرنے کے بعد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہر وقت رہتا تھا، میں خمیری روٹی نہ کھاتا اور نہ عمدہ لباس پہنتا تھا ( یعنی میرا وقت علم کے سوا کسی دوسری چیز کے حاصل کرنے میں نہ جاتا ) اور نہ میری خدمت کے لیے کوئی فلاں یا فلانی تھی بلکہ میں بھوک کی شدت کی وجہ سے اپنے پیٹ سے پتھر باندھ لیا کرتا۔ بعض وقت میں کسی کو کوئی آیت اس لیے پڑھ کر اس کا مطلب پوچھتا تھا کہ وہ اپنے گھر لے جا کر مجھے کھانا کھلا دے، حالانکہ مجھے اس آیت کا مطلب معلوم ہوتا تھا، مسکینوں کے ساتھ سب سے بہتر سلوک کرنے والے جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ تھے، ہمیں اپنے گھر لے جاتے اور جو کچھ بھی گھر میں موجود ہوتا وہ ہم کو کھلاتے۔ بعض اوقات تو ایسا ہوتا کہ صرف شہد یا گھی کی کپی ہی نکال کر لاتے اور اسے ہم پھاڑ کر اس میں جو کچھ ہوتا اسے ہی چاٹ لیتے۔
حدثنا احمد بن ابي بكر، حدثنا محمد بن ابراهيم بن دينار ابو عبد الله الجهني، عن ابن ابي ذيب، عن سعيد المقبري، عن ابي هريرة رضى الله عنه ان الناس، كانوا يقولون اكثر ابو هريرة. واني كنت الزم رسول الله صلى الله عليه وسلم بشبع بطني، حتى لا اكل الخمير، ولا البس الحبير، ولا يخدمني فلان ولا فلانة، وكنت الصق بطني بالحصباء من الجوع، وان كنت لاستقري الرجل الاية هي معي كى ينقلب بي فيطعمني، وكان اخير الناس للمسكين جعفر بن ابي طالب، كان ينقلب بنا فيطعمنا ما كان في بيته، حتى ان كان ليخرج الينا العكة التي ليس فيها شىء، فنشقها فنلعق ما فيها
Metadata
- Edition
- صحیح بخاری
- Book
- Virtues of the Companions of the Prophet
- Hadith Index
- #3708
- Book Index
- 58
Grades
- -
