احادیث
#3305
صحیح بخاری - Beginning of Creation
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے وہیب نے، ان سے خالد نے ان سے محمد بن سیرین نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”بنی اسرائیل میں کچھ لوگ غائب ہو گئے۔ ( ان کی صورتیں مسخ ہو گئیں ) میرا تو یہ خیال ہے کہ انہیں چوہے کی صورت میں مسخ کر دیا گیا۔ کیونکہ چوہوں کے سامنے جب اونٹ کا دودھ رکھا جاتا ہے تو وہ اسے نہیں پیتے ( کیونکہ بنی اسرائیل کے دین میں اونٹ کا گوشت حرام تھا ) اور اگر بکری کا دودھ رکھا جائے تو پی جاتے ہیں۔ پھر میں نے یہ حدیث کعب احبار سے بیان کی تو انہوں نے ( حیرت سے ) پوچھا، کیا واقعی آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ حدیث سنی ہے؟ کئی مرتبہ انہوں نے یہ سوال کیا۔ اس پر میں نے کہا ( کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنی تو پھر کس سے ) کیا میں توراۃ پڑھا کرتا ہوں؟ ( کہ اس سے نقل کر کے بیان کرتا ہوں ) ۔
حدثنا موسى بن اسماعيل، حدثنا وهيب، عن خالد، عن محمد، عن ابي هريرة رضى الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " فقدت امة من بني اسراييل لا يدرى ما فعلت، واني لا اراها الا الفار اذا وضع لها البان الابل لم تشرب، واذا وضع لها البان الشاء شربت ". فحدثت كعبا فقال انت سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقوله قلت نعم. قال لي مرارا. فقلت افاقرا التوراة
Metadata
- Edition
- صحیح بخاری
- Book
- Beginning of Creation
- Hadith Index
- #3305
- Book Index
- 113
Grades
- -
