احادیث
#3292
صحیح بخاری - Beginning of Creation
(دوسری سند) ہم سے ابوالمغیرہ نے بیان کیا، کہا ہم سے اوزاعی نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے یحییٰ بن ابی کثیر نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن ابی قتادہ نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (مثل روایت سابقہ کی حدیث بیان کی) مجھ سے سلیمان بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا، کہا ہم سے ولید نے بیان کیا، کہا ہم سے اوزاعی نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے یحییٰ بن ابی کثیر نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے عبداللہ بن ابی قتادہ نے بیان کیا اور ان سے ان کے والد نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اچھا خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ہے۔ اس لیے اگر کوئی برا اور ڈراونا خواب دیکھے تو بائیں طرف تھوتھو کر کے شیطان کے شر سے اللہ کی پناہ مانگے۔ اس عمل سے شیطان اسے کوئی نقصان نہ پہنچا سکے گا۔“
حدثنا ابو المغيرة، حدثنا الاوزاعي، قال حدثني يحيى، عن عبد الله بن ابي قتادة، عن ابيه، عن النبي صلى الله عليه وسلم. حدثني سليمان بن عبد الرحمن، حدثنا الوليد، حدثنا الاوزاعي، قال حدثني يحيى بن ابي كثير، قال حدثني عبد الله بن ابي قتادة، عن ابيه، قال قال النبي صلى الله عليه وسلم " الرويا الصالحة من الله، والحلم من الشيطان فاذا حلم احدكم حلما يخافه فليبصق عن يساره، وليتعوذ بالله من شرها، فانها لا تضره
Metadata
- Edition
- صحیح بخاری
- Book
- Beginning of Creation
- Hadith Index
- #3292
- Book Index
- 101
Grades
- -
