احادیث
#3239
صحیح بخاری - Beginning of Creation
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے غندر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے (دوسری سند) امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا اور مجھ سے خلیفہ بن خیاط نے بیان کیا کہا ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا، کہا ہم سے سعید بن عروبہ نے، ان سے قتادہ نے، ان سے ابوالعالیہ نے اور ان سے تمہارے نبی کے چچازاد بھائی عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”شب معراج میں، میں نے موسیٰ علیہ السلام کو دیکھا تھا، گندمی رنگ، قد لمبا اور بال گھونگھریالے تھے، ایسے لگتے تھے جیسے قبیلہ شنوہ کا کوئی شخص ہو اور میں نے عیسیٰ علیہ السلام کو بھی دیکھا تھا۔ درمیانہ قد، میانہ جسم، رنگ سرخی اور سفیدی لیے ہوئے اور سر کے بال سیدھے تھے ( یعنی گھونگھریالے نہیں تھے ) اور میں نے جہنم کے داروغہ کو بھی دیکھا اور دجال کو بھی، منجملہ ان آیات کے جو اللہ تعالیٰ نے مجھ کو دکھائی تھیں ( سورۃ السجدہ میں اسی کا ذکر ہے کہ ) پس ( اے نبی! ) ان سے ملاقات کے بارے میں آپ کسی قسم کا شک و شبہ نہ کریں، یعنی موسیٰ علیہ السلام سے ملنے میں، انس اور ابوبکرہ رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یوں بیان کیا کہ جب دجال نکلے گا تو فرشتے دجال سے مدینہ کی حفاظت کریں گے۔
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا غندر، حدثنا شعبة، عن قتادة،. وقال لي خليفة حدثنا يزيد بن زريع، حدثنا سعيد، عن قتادة، عن ابي العالية، حدثنا ابن عم، نبيكم يعني ابن عباس رضى الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " رايت ليلة اسري بي موسى رجلا ادم طوالا جعدا، كانه من رجال شنوءة، ورايت عيسى رجلا مربوعا مربوع الخلق الى الحمرة والبياض، سبط الراس، ورايت مالكا خازن النار ". والدجال في ايات اراهن الله اياه، فلا تكن في مرية من لقايه. قال انس وابو بكرة عن النبي صلى الله عليه وسلم " تحرس الملايكة المدينة من الدجال
Metadata
- Edition
- صحیح بخاری
- Book
- Beginning of Creation
- Hadith Index
- #3239
- Book Index
- 50
Grades
- -
