احادیث
#1904
صحیح بخاری - Fasting
ہم سے ابراہیم بن موسیٰ بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو ہشام بن یوسف نے خبر دی، انہیں ابن جریج نے کہا کہ مجھے عطاء نے خبر دی، انہیں ابوصالح (جو روغن زیتون اور گھی بیچتے تھے) نے انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اللہ پاک فرماتا ہے کہ انسان کا ہر نیک عمل خود اسی کے لیے ہے مگر روزہ کہ وہ خاص میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا اور روزہ گناہوں کی ایک ڈھال ہے، اگر کوئی روزے سے ہو تو اسے فحش گوئی نہ کرنی چاہئے اور نہ شور مچائے، اگر کوئی شخص اس کو گالی دے یا لڑنا چاہئے تو اس کا جواب صرف یہ ہو کہ میں ایک روزہ دار آدمی ہوں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ بہتر ہے، روزہ دار کو دو خوشیاں حاصل ہوں گی ( ایک تو جب ) وہ افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے اور ( دوسرے ) جب وہ اپنے رب سے ملاقات کرے گا تو اپنے روزے کا ثواب پا کر خوش ہو گا۔
حدثنا ابراهيم بن موسى، اخبرنا هشام بن يوسف، عن ابن جريج، قال اخبرني عطاء، عن ابي صالح الزيات، انه سمع ابا هريرة رضى الله عنه يقول قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " قال الله كل عمل ابن ادم له الا الصيام، فانه لي، وانا اجزي به. والصيام جنة، واذا كان يوم صوم احدكم، فلا يرفث ولا يصخب، فان سابه احد، او قاتله فليقل اني امرو صايم. والذي نفس محمد بيده لخلوف فم الصايم اطيب عند الله من ريح المسك، للصايم فرحتان يفرحهما اذا افطر فرح، واذا لقي ربه فرح بصومه
Metadata
- Edition
- صحیح بخاری
- Book
- Fasting
- Hadith Index
- #1904
- Book Index
- 14
Grades
- -
