احادیث
#901
صحیح بخاری - Friday Prayer
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے اسماعیل بن علیہ بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں صاحب الزیادی عبدالحمید نے خبر دی، کہا کہ ہم سے محمد بن سیرین کے چچازاد بھائی عبداللہ بن حارث نے بیان کیا کہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنے مؤذن سے ایک دفعہ بارش کے دن کہا کہ «أشهد أن محمدا رسول الله» کے بعد «حى على الصلاة» ( نماز کی طرف آؤ ) نہ کہنا بلکہ یہ کہنا کہ «صلوا في بيوتكم» ( اپنے گھروں میں نماز پڑھ لو ) لوگوں نے اس بات پر تعجب کیا تو آپ نے فرمایا کہ اسی طرح مجھ سے بہتر انسان ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) نے کیا تھا۔ بیشک جمعہ فرض ہے اور میں مکروہ جانتا ہوں کہ تمہیں گھروں سے باہر نکال کر مٹی اور کیچڑ پھسلوان میں چلاؤں۔
حدثنا مسدد، قال حدثنا اسماعيل، قال اخبرني عبد الحميد، صاحب الزيادي قال حدثنا عبد الله بن الحارث ابن عم، محمد بن سيرين قال ابن عباس لموذنه في يوم مطير اذا قلت اشهد ان محمدا رسول الله. فلا تقل حى على الصلاة. قل صلوا في بيوتكم. فكان الناس استنكروا، قال فعله من هو خير مني، ان الجمعة عزمة، واني كرهت ان اخرجكم، فتمشون في الطين والدحض
Metadata
- Edition
- صحیح بخاری
- Book
- Friday Prayer
- Hadith Index
- #901
- Book Index
- 25
Grades
- -
