احادیث
#539
صحیح بخاری - Times of the Prayers
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا ہم سے بنی تیم اللہ کے غلام مہاجر ابوالحسن نے بیان کیا، کہا کہ میں نے زید بن وہب جہنی سے سنا، وہ ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے تھے کہ انہوں نے کہا کہ ہم ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ مؤذن نے چاہا کہ ظہر کی اذان دے۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وقت کو ٹھنڈا ہونے دو، مؤذن نے ( تھوڑی دیر بعد ) پھر چاہا کہ اذان دے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ٹھنڈا ہونے دو۔ جب ہم نے ٹیلے کا سایہ ڈھلا ہوا دیکھ لیا۔ ( تب اذان کہی گئی ) پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ گرمی کی تیزی جہنم کی بھاپ کی تیزی سے ہے۔ اس لیے جب گرمی سخت ہو جایا کرے تو ظہر کی نماز ٹھنڈے وقت میں پڑھا کرو۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا «يتفيئو» ( کا لفظ جو سورۃ النحل میں ہے ) کے معنے «تتميل» ( جھکنا، مائل ہونا ) ہیں۔
حدثنا ادم بن ابي اياس، قال حدثنا شعبة، قال حدثنا مهاجر ابو الحسن، مولى لبني تيم الله قال سمعت زيد بن وهب، عن ابي ذر الغفاري، قال كنا مع النبي صلى الله عليه وسلم في سفر، فاراد الموذن ان يوذن للظهر فقال النبي صلى الله عليه وسلم " ابرد ". ثم اراد ان يوذن فقال له " ابرد ". حتى راينا فىء التلول، فقال النبي صلى الله عليه وسلم " ان شدة الحر من فيح جهنم، فاذا اشتد الحر فابردوا بالصلاة ". وقال ابن عباس تتفيا تتميل
Metadata
- Edition
- صحیح بخاری
- Book
- Times of the Prayers
- Hadith Index
- #539
- Book Index
- 16
Grades
- -
