احادیث
#535
صحیح بخاری - Times of the Prayers
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے غندر محمد بن جعفر نے بیان کیا، ان سے شعبہ بن حجاج نے مہاجر ابوالحسن کی روایت سے بیان کیا، انہوں نے زید بن وہب ہمدانی سے سنا۔ انہوں نے ابوذر رضی اللہ عنہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مؤذن ( بلال ) نے ظہر کی اذان دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ٹھنڈا کر، ٹھنڈا کر، یا یہ فرمایا کہ انتظار کر، انتظار کر، اور فرمایا کہ گرمی کی تیزی جہنم کی آگ کی بھاپ سے ہے۔ اس لیے جب گرمی سخت ہو جائے تو نماز ٹھنڈے وقت میں پڑھا کرو، پھر ظہر کی اذان اس وقت کہی گئی جب ہم نے ٹیلوں کے سائے دیکھ لیے۔
حدثنا ابن بشار، قال حدثنا غندر، قال حدثنا شعبة، عن المهاجر ابي الحسن، سمع زيد بن وهب، عن ابي ذر، قال اذن موذن النبي صلى الله عليه وسلم الظهر فقال " ابرد ابرد او قال انتظر انتظر ". وقال " شدة الحر من فيح جهنم، فاذا اشتد الحر فابردوا عن الصلاة ". حتى راينا فىء التلول
Metadata
- Edition
- صحیح بخاری
- Book
- Times of the Prayers
- Hadith Index
- #535
- Book Index
- 13
Grades
- -
